حیدرآباد۔8۔جنوری(اعتماد نیوز)مرکزی وزیر برائے پارلیمانی امور کمل ناتھ نے
آج کہا کہ فروری کے دوسرے ہفتہ میں پارلیمانی اجلاس منعقد ہونگے۔ انہوں نے
مزید کہا کہ یہ اجلاس پندرہ دن تک جاری رہینگے۔ انہوں نے مزید کہا
کہ ان
اجلاسوں میں ریلوے بجٹ ‘اوٹان اکؤنٹ ‘اور دیگر بل کو منظور کیا جائیگا۔ کمل
ناتھ سے ان اجلاسوں میں تلنگانہ بل کی منظوری سے متعلق پوچھے گئے سوال کا
جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسکے متعلق ابھیکچھ کہا نہیں جا سکتا ۔